• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیڈو میٹر کی غلطی: اسٹارک نے شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرتھ میں ٹیکنالوجی کی غلطی کی وجہ شعیب اختر کا22 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹتے ٹوٹتے رہ گیا۔ بھارت کے چند مداحوں نے تو یہ دعویٰ بھی کردیا کہ مچل اسٹارک نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی تیز ترین گیند 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 100.2 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کروائی گئی گیند کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دراصل اتوار کو آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند روہت شرما کو کروائی جس کی رفتار 140 کلومیٹر تھی لیکن اسپیڈو میٹر نے غلطی سے اسپیڈ 176 کلو میٹر فی گھنٹہ دکھائی۔ تاہم بعد میں براڈ کاسٹرز نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ مچل اسٹارک عام طور پر 140 سے 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گیند کراتے ہیں۔ اسپیڈو میٹر کی غلطی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ شعیب اختر نے 2003 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف تیز ترین گیند کروائی تھی۔

اسپورٹس سے مزید