• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے اعتراض پر آئی سی سی نے پائی کرافٹ کو ہٹا دیا

کراچی (عبدالماجدبھٹی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعتراض کے بعد زمبابوے کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرتے ہوئے پاکستان اور جنوبی افریقا کی سیریز میں سری لنکا کے رنجن مدوگالے کی تقرری کی ۔ ذمے دار ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایشیا کپ سے قبل پائی کرافٹ کی تقرری کرچکی تھی لیکن بھارت کے خلاف نو ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان نے تحفظات کا اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلی سیریز میں کسی اور کو بھیجیں۔ جس کے بعد انہیں بھارت اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کیلئے بھیج دیا گیا۔ یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اسپورٹس سے مزید