کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کراچی بلوز پہلی اننگز میں 207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد عزیز نے 45 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 56رنز بنائے تھے۔ مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 437 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یاسرخان نے 185 رنز اسکور کیے۔ جواب میں اسلام آباد بھی اپنی پہلی اننگز میں228 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شامل حسین نے100 رنز بنائے ۔ اسرارحسین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد میں لاہور وائٹس سیالکوٹ کیخلاف 235رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حسنین نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 29 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد میں ملتان نے فیصل آباد کے خلاف 7 وکٹوں پر 445 رنز بنائے تھے۔ عمران رفیق، وقارحسین، شرون سراج اور عرفات منہاس نے ففٹیاں بنائیں ۔