• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کا جلوس نکل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرتھ میں پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میں بھارتی بیٹنگ کا جلوس نکل گیا اور تیز پچ پر آسٹریلیا نے میچ با آسانی جیت لیا۔ اتوار کو بارش سے متاثرہ میچ میں بھارتی ٹیم نے 9 وکٹ پر136 رنز بنائے۔ کے ایل راہول 38 اور اکشر پٹیل 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنیمین نے دو دو وکٹیں لیں ۔آسٹریلیا کو جیت کے لئے26 اوور زمیں 131 رنز کا ہدف ملا تھا۔ پلیئر آف دی میچ مچل مارش نے 52گیندوں پر46ناٹ آوٹ رنز بنائے۔ ویرات کوہلی اور روہت شرما کی کئی ماہ بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔ تاہم وہ واپسی کو شاندار نہ بنا سکے۔ پہلی وکٹ 13 کے اسکور پر گری جب روہت شرما 14 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے جبکہ ویرات کوہلی 8 گیندیں کھیلنے کے باوجود رنز کا کھاتہ کھولے بغیر مچل اسٹارک کی وکٹ بن گئے۔
اسپورٹس سے مزید