• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران زخمی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور موبائل فون برآمد کرلئے،تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود کورنگی کراسنگ الطاف ٹاؤن کے قریب مبینہ طور پرپولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کاشان کاشف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی، کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 33-ڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مبینہ کارروائی کے دوران مسلح ملزمان کی جانب سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ، پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم زاہد عرف زہدو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ،مقابلہ میں ملزم کا یک ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور نقد رقم برآمد کرلی گئی،سپر ہائی وے الآصف اسکوائر میں افغان چورنگی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین مبینہ مقابلہ ہو ا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد1زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ، شناخت ساحل اعظم (زخمی) اور موسیٰ عبدالحدید کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے موقع سے ایک پستول اور موبائل فونز برآمد کرلئے، کلاکوٹ تھانہ کی حدود لیاری داد محمد ہال کے قریب مبینہ ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا ،پولیس کے مطابق ملزم عوام کے تشدد اور فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 18 سالہ نجیب کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے کسی قسم کا اسلحہ نہیں ملا تاہم ملزم کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید