• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک سوچ کراچی کے صدر عادل کی کشور زہرا سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک سوچ کراچی کے صدر عادل کراچی والا اور سینئر نائب صدر سعید بونیری نے ممتاز پارلیمنٹرین محترمہ کشور زہرا سے ملاقات کی اور انہیں کراچی صوبہ تحریک کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں محترمہ کشور زہرا کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی آرٹیکل 239/4کے حوالے سے قراردا پرتبادلہء خیال کیا۔ ملاقات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی کے دیرینہ مسائل اور ان کے پائیدار حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کو انتظامی خودمختاری اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے تاکہ شہر کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ملاقات میں کراچی صوبے کے قیام کے مختلف پہلوؤں پر مشاورتی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید