کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ملائیشیا کے قونصلیٹ جنرل نے ہری سکن نگرا یا نیشنل اسپورٹس ڈے 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا ، امیر خسرو پارک اولڈ کلفٹن میں کامیابی سے کیاکھیل اور ثقافت کے ذریعے اتحاد کی متاثر کن تھیم کے تحت منعقد ہونے والی اس تقریب میں 53 ملائیشیائی باشندے، جن میں طلباء اور کراچی میں مقیم خاندان شامل تھے، خوشی، دوستی اور قومی جذبے سے بھرے دن میں اکٹھے ہوئے،جشن کی خاص بات سارونگ واک تھی جو کہ ملائیشیا کی ایک منفرد سرگرمی ہے جس نے ملک کی متحرک ثقافتی شناخت کو ظاہر کیا تھا رنگ برنگے ، ملائیشیا کے قونصل جنرل Herman Hardynata Ahmadنے اس بات پر زور دیا کہ یہ جشن نہ صرف ملائیشیا کے قومی فخر کی یاد دہانی کا کام بلکہ کراچی میں مقیم ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو بھی مضبوط کرتا ہے۔