کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی دانیال صدیقی کے والد کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، وہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طحہ احمد، سی او سی انچارج فرقان اطیب سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ تعزیت کے لیے دانیال صدیقی کے رہائشگاہ گئے اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری ایم کیو ایم پاکستان اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔