کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر خوش آئند قابل تحسین قدم ہے،دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اُمید کرتے ہیں افغانستان کی سر زمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی،پاکستان اور افغانستان مشترکہ طور پر دہشتگردی کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں،خطے میں پائیدار امن کیلئے دہشتگردوں کو آکسیجن فراہم کرنے والے بھارت کو لگام ڈالنا ہوگی،دہشتگرد افغانستان کی زمین استعمال کرکے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائی کرتے ہیں،پاکستان کے عوام اپنے ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز آجائیں یاد رکھیں جذبہ جہاد سے سرشار ہیں،اپنے ملک کی حٖاظت سروں پر کفن باندھ کر کرینگے۔