• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر اور ڈاکوؤں کا ایک ساتھی زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری کے قریب تین مسلح ملزمان ایک نوجوان سے لوٹ مار کررہے تھے ،اس دوران شہری کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے گبھراہٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میںراہگیر 23سالہ ہدایت اللہ ولد اسد اللہ اورڈاکوؤں کا ایک ساتھی جس کی شناخت 30سالہ عثمان علی شاہ کے نام سے ہوئی زخمی ہوگئے ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید