کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سجن یونین کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس صدر سید ذوالفقارشاہ کی زیرصدرات کے ایم سی ورکشاپ میں ہوا،اجلاس میں تنظیم سازی،رکنیت سازی کا عمل شروع کرنے کے لئے ایڈوکیٹ ندیم شیخ کی سربراہی میں چاررکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہےکمیٹی میں سابق ڈائریکٹر ایف آئی اےسید اسرارعلی ایڈووکیٹ،سلیم مائیکل ایڈووکیٹ،اور فہد نایم ایڈوکیٹ شامل ہیں،اجلاس میں یونین کے 5 عہدیداروں کی اموات،3 کی ریٹائرمنٹ ،شبیر جدون اور عمران علی کے یونین چھوڑنے پر یونین کے ازسر نو منظم کرنے کے عمل کی بھی منظوری دی گئی ۔