کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو نے حیدرآباد ریجنل آفس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی جس میں تعمیراتی سرگرمیوں، کارکردگی، زیرِ التواء عدالتی مقدمات اور تعمیراتی نقشوں کی منظوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شفافیت، بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد اور زیر التواء امور کے بروقت حل کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی خدمات میں بہتری اور ادارے کی کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے ۔