کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے اپنےبیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث صوبائی حکومتیں وفاق کی ہدایت کے بغیر امدادی قیمت نہیں دے سکتیں، جس سے کسان شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کی جائے، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی بھی گزشتہ روز گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔