• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی میں مہاراج کا راج، پاکستانی بیٹنگ کی بساط الٹ دی، ٹیم 333 پر آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کیشو مہاراج کا راج چلا، انہوں نے لیفٹ ہینڈ اسپن سے پاکستانی بیٹنگ لائن کی بساط الٹ دی۔ 17رنز پر آخری پانچ بیٹسمین آئوٹ ہوگئے۔ پوری ٹیم پہلی اننگز میں333رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ اسپنر مہاراج نے102رنز دے کر سات اور سائمن ہارمر نے75رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں  جنوبی افریقا نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر چار وکٹ پر185رنز بنائے تھے۔ ٹرسٹن اسٹبس 68 اور کائیل ویرنین دس رنز بناکر ناٹ آئوٹ ہیں۔  آصف آفریدی نے15اوورز میں24 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔  رائن ریکلٹن 14 ، ٹونی ڈی زورزی 55 ، کپتان ایڈن مارکرم 32  اور  ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے بغیر آئوٹ ہوئے۔ شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا۔ سلمان آغا 45 ، سعود شکیل 66، شاہین شاہ آفریدی صفر ، ساجد خان5 اور آصف آفریدی 4 رنز بناکر کو آؤٹ ہوگئے  ۔ 

اسپورٹس سے مزید