کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس قانون کے تحت 150 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان چوتھی شکست کے ساتھ سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئی۔ منگل کو پریما داسا اسٹیڈیم میں فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ دی جس نے 40 اوورز میں 9 وکٹوں پر 312 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلی بار نظرثانی شدہ ہدف میں37 اوورز میں306 ملا، پاکستان نے 10 اوورز میں 4 وکٹوں پر 35 رنز بنائے تھے۔ تو بارش ہوگئی اور ہدف 25 اوورز میں 262 رنز ہوگیا ، 12 اوورز میں اسکور4 وکٹوں 48 رنز تھا بارش دوبارہ شروع ہوگئی ۔ اب نیا ہدف 20 اوورز میں234 رنز تھا تاہم ٹیم 7 وکٹوں پر 83 رنز بناپائی۔