• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی: کراچی بلوز کو فاٹا سے 184 رنز کی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے آخری دن فاٹا نے کراچی بلوز کو 184، سیالکوٹ نے لاہور وائٹس کو 284 ، ایبٹ آباد نے اسلام آباد کو 70 رنز اور ملتان نے فیصل آباد کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں 296 کے جواب میں کراچی بلوز 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ شاہد عزیز نے33 رنز دے کر 5 اور میچ میں78 رنز دے کر 10 وکٹیں حاصل کیں ۔اسلام آباد کو ایبٹ آباد کے خلاف 524 رنز کا ہدف ملا تھا جواب میں وہ 453 رنز بناسکی ۔ راجہ حمزہ وحید 117، سرمد بھٹی109رنز بنائے۔ 

اسپورٹس سے مزید