• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ایشیا کپ ٹرافی کیلئے اے سی سی چیف کو خط لکھ دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی چاہیے تو راجیو شکلا بھارتی کھلاڑی یا کپتان کے ساتھ دبئی آئیں ۔ اس کیلئے ذرائع کے مطابق 10 نومبر کو خصوصی تقریب کی بھی پیشکش کی ہے۔ البتہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی حکام دبئی آکر ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ تنازع پر بھارت کو افغانستان اور سری لنکا کی حمایت حاصل ہے۔ اس مسئلے پر ب بھارت اور اے سی سی میں خطوط کا تبادلہ ہوا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی آئندہ ماہ آئی سی سی میٹنگ میں ٹرافی کا معاملہ اٹھائے گا ۔

اسپورٹس سے مزید