• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ گیمز، پی ایس بی سے الحاق نہ ہونے والے کھلاڑی شدید متاثر

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کے حوالے سے پی او اے اور پی ایس بی تنازع میں وہ کھلاڑی بھی متاثر ہوئے جن کی فیڈریشن کا پی ایس بی سے الحاق نہیں، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور فیڈریشنوں نے ایکری ڈیشن ہونے والے کھلاڑیوں کی کٹ اور سفری اخراجات کے انتظامات ساتھ مل کرکیے، این او سی نہ ملنے کے باعث یہ رقوم ضائع ہوگئیں ۔ پین کے سی لٹ ( مارشل آرٹ ) ایونٹ میں کوچ ، کھلاڑیوں ام نبیہ اور عبد اللہ ظہیر کو کراچی ائیر پورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا، جبکہ منیجر رانا عبد المجید اسلام آباد سے بحرین چلے گئے۔ جوڈو، فٹسال کے کھلاڑی بحرین نہیں جاسکے البتہ ٹک بال کے کھلاڑی جن کو این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا، ایونٹ میں حصہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔ دریں اثنا چار رکنی قومی ایتھلیٹکس ٹیم بحرین روانہ ہوگئی ہے۔ گیمز کا باضابطہ افتتاح بدھ کو مناما اسٹیڈیم میں ہوگا ۔منگل کو کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو55 -36سے شکست دی۔

اسپورٹس سے مزید