• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے 50 اوور اسپنرز سے کرادیے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماضی میں اپنے فاسٹ بولر سے ڈرانے والی   ویسٹ انڈین   ٹیم اسپنرز پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم  ون ڈے انٹر نیشنل میں تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ یہ ون ڈے کی 54 سالہ تاریخ کا پہلا موقع ہے۔ منگل کو میرپور میں میچ ٹائی ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے سپر اوور میں جیت لیا ۔ سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے بعد ویسٹ انڈیز نے بھی 214 رنز بنائے۔ تاہم فتح سپر اوور میں ویسٹ انڈیز کے نام رہی۔

اسپورٹس سے مزید