کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ الیون میں دونئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے اوپن بڈنگ کا آپشن زیر غور ہے، حتمی فیصلہآئندہ ماہ فیصلہ ہوگا اور ٹینڈر طلب کئے جائیں گے۔ ایونٹ کی موجودہ ٹیموں کی ویلیویشن کا عمل آخری مراحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی ٹیموں کے نام مالکان ہی فائنل کریں گے، وہ فراہم کردہ فہرست سے پسندیدہ شہر کا نام منتخب کریں گے ۔ پی سی بی ڈائریکٹر عثمان واہلہ پی ایس ایل میں ذمے داریاں نبھائیں گے۔