• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ شماریات نے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان ادارہ شماریات پشاور کے زیر اہتمام 20اکتوبر شماریات کے عالمی دن کے مناسبت سے پشاور پریس کلب کے سامنے اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ادارے کے ملازمین نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شماریات کے عالمی دن کے حوالے سے نعرے اگاہی سے متعلق درج تھے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ہر سال 20اکتوبر کو شماریات کا عالمی دن منایا جاتا ہے جسکا مقصد صحیح اعداد و شمار کو یقینی بنانا ہے اور عوام میں ڈیٹا کی اگاہی کے بارے شعور پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ادارہ شماریات اس بارے مختلف سیمنار کا انعقاد بھی کرتا ہے۔اس موقع پر عوام کو اسکی اہمیت اور افادیت کے بارے اگاہ کیا۔
پشاور سے مزید