پشاور (کرائمرپورٹر )پشاور کے علاقے افغان کالونی میں پلازہ کے کمرے میں قتل ہونے والے خواجہ سراءکا قتل معمہ حل ہوگیا، خواجہ سراءکو ساتھی نے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔ ایس پی فقیرآباد ارشد خان کے مطابق تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل فقیرآباد پلازہ کے کمرے میں خواجہ سراءصابر عرف ذیشان مردہ حالت میں پایا گیا تھا جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، 6 ستمبر کو تھانہ فقیر آبادپولیس نے خواجہ سراءصابرکے قتل کی رپورٹ مدعی بختیار محمد کی مدعیت میں درج کی تھی۔ پولیس نے مقتول کے سی ڈی آر،سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر پہلووں پر تفتیش کی جس کے دوران قتل کیس ٹریس ہوااور گزشتہ روز ایس ایچ او بلال حسین نے چھاپے کے دوران ملزم ثناءاللہ سکنہ گل آبادکو قتل الزام میں گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم مقتول خواجہ سراءکے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کرنا چاہتا تھاتاہم انکار پراسے موت کی نیند سلادیا۔ ملزم سے آلہ قتل پستول برآمدکرکے اس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔