پشاور(لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فور ی جنگ بند ی کے معاہدے کا خیرمقدم کر تے ہو ئےاسے معا ہدے کو علاقا ئی ا من، دو طر فہ تجا رت کی بحا لی اور معا شی تر قی و خو شحا لی کی جا نب ایک مثبت و اہم قدم قر ار دیاہے اس حوالے سے سر حد چیمبر ا ٓف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر جنید الطاف،سینئر نا ئب صدر محمد ندیم، نائب صدر صابر احمد بنگش سمیت چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹع کی ممبران کا کہنا ہے کہ سر حد چیمبر، تاجر برادری افغانستان اور دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے خو ا ہا ں ہے۔ انھو ں ا س بات پر زور دیا کہ خو شگو ار و دیر پا تعلقات وامن دو طر فہ تجارت اور برآمدات کے فروغ دینے اور ملکی معیشت کو استحکام اور مستحکم ترقی کی طرف لے جانے کیلئے ناگزیر ہے۔ تا ہم، سر حد چیمبر کے سینئر عہدیداروں نے واضح کیا کہ ریاست کی خودمختاری اورعلاقا ئی سالمیت پرکسی قسم کی سودے با زی و سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاجر برادری نے علاقائی سالمیت، امن اور استحکام کے تحفظ کے حوالے سے حکومت پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے موقف کی مکمل حمایت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال کر نے کی کسی صو رت بھی اجا ز ات نہیں دی جا ئیگی اور افغا نستا ن حکومت بھی پا کستا ن کے خلاف استعما ل ہو نے والے ٹھکا نو ں کا مکمل سد با ب کرے۔ سر حد چیمبر کے سینئر عہد ید ا ر اں نے مز ید کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک ہفتے سے جا ری جھڑپوں کی وجہ سے سرحد کے دونوں جانب تاجروں کوبڑ ے پیما نے پر مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑا ہے۔