پشاور (لیڈی رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سےآل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد کی سربراہی میں آٹھ سرکردہ جیمسٹون ایکسپورٹرز پر مشتمل وفد مزکورہ نمائش میں شرکت کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ اس نمائش میں شرکت سے نہ صرف کاروبار کے مواقع کو وسعت ملتا ہے بلکہ پاکستان کے لاثانی جیمسٹون کی بیرون ملک پہچان بھی ہوتا ہے، نئے خریداروں سے روابط قائم ہونے سے ملک کو زیادہ زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے پرامن اور بیرونی سرمایہ کاری کے لئے موزوں ملک کی پہچان ظاہر ہوتا ہےایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار احمد نے کہا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑی جیمسٹون نمائش ہر سال 23 تا 26 اکتوبر منعقد ہوتی ہے۔