• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے لیے انتظامی مہم کا اغاز

پشاور( لیڈی رپورٹر )جماعت اسلامی صوبہ خیبر حلقہ وسطی کی جانب سے اجتماع عام کی دعوت اور انتظامی امور سنبھالنےکے لیے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہےجس میں ضلع پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، خیبر اور مہمند کی ناظمات اور نائبین باقاعدہ مہم مہم میں حصہ لے رہی ہیں ناظمہ صوبہ حلقہ خواتین صوبہ خیبر وسطی کا اجتماع عام کے انتظامی امور کو منظم طریقے سے لے کر چلنے، اجتماع کی پیغام اور دعوت کو عام کرنے کے لیے انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کے ساتھ پلاننگ نشست ہوئی جس میں اجتماع کی اہمیت و ضرورت پر بات ہوئی اور ذمہ داران کے درمیان کاموں کی تقسیم ہوئی۔ واضح رہے‘بدل دو نظام”کے عنوان کے تحت گریٹر اقبال پارک لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے تاریخی اجتماع اکیس بائیس تئیس نومبر کو ہوگا۔
پشاور سے مزید