• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل افسران اور عملے کے لیے گائڈ لائنز جاری

پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے عمرہ پر جانے کے لیے تمام جوڈیشل افسران اور عملے کیلئے گائڈ لائنز جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالتی عملہ صرف موسم گرما اور سردی کی چھٹیوں کے دوران عمرہ کی ادائیگی کے لئے جائے گا۔ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ بات نوٹ کی گئی ہے۔ کہ جوڈیشل افسران اور عملے کے ارکان عدالتی اوقات کار کے دوران عمرے کے لیے جاتے ہیں اور اسکی وجہ سے عدالتی کاروائیاں شدید متاثر ہو تی ہیں، تمام جوڈیشل افسران اور عملہ موسم سرما اور گرما کی چھٹیوں کے دوران عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
پشاور سے مزید