اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت آٹے کی قیمت کی مناسبت سے مقرر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، گیس لوڈشیڈنگ بند کی جائے ، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی نہیں بیچ سکتے، 28 اکتوبر تک سبسڈائز آٹا فراہم نہ کیا گیا تو اپنے تندور بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔