اسلام آباد(آئی این پی ) کے پی میں پولیو کا کیس رپورٹ،رواں سال تعداد 30ہوگئی۔ ذرائع وزارت صحت کے مطابق پولیو سے متاثرہ 12ماہ کے بچے کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر کی تحصیل کندار سے ہے۔اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں وائلڈ پولیو وائرس(ڈبلیو پی وی 1 )کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے، یہ رواں سال ضلع تورغر سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔