• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد 9 افراد گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 12کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 200 کلوگرام منشیات برآمدکر کے 9 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز لیا گیا ۔چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب خاتون کے قبضے سے 4.320کلوگرام ہیروئن اور 400 گرام آئس، فاروق اعظم کالونی اٹک میں واقع یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 600گرام چرس ، جناح ایئرپورٹ پر ریاض جانیوالے مسافر کے سامان میں موجود مٹھائی کے 2 ڈبوں سے 1.990 کلوگرام وزنی،13000 زینیکس گولیاں،طارق روڑ کراچی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.620 کلوگرام ہیروئن ،عامر ٹاؤن کینال روڈ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بیجھے جانیوالے پارسل سے990گرام آئس برآمدآئس کو کپڑوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں بھگو کر جوتوں کے اگلے اوپری حصے میں سی کر چھپایا گیا تھا چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں امریکہ سے آنیوالے پارسل میں موجود کھلونوں سے 14 گرام ویڈ ، کامرہ روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 2.59کلوگرام ہیروئن ،2.1 کلوگرام آئس، ہزارہ ایکسپریس وے تھاکوٹ کے قریب گاڑی سےبرآمد کر لی ہے۔
اسلام آباد سے مزید