• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتی کروانے کاجھانسہ دے کر 20لاکھ روپے ہتھیالئے

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)حساس ادارے میں افسر بھرتی کروانے کاجھانسہ دے کردوست اور اس کی والدہ سے 20لاکھ روپے ہتھیالئے گئے ، تھانہ سول لائنزکو درشہوار عباسی نے بتایا کہ میرےبیٹے حسنات عباسی کی دوستی سعد اللہ ولد فصاحت اللہ سے بذریعہ نیٹ گیم سے ہوئی بعد ازاں اُسکا ہمارے گھر آنا جانا ہو گیاجس نے ہمیں بتلایا کہ وہ انٹیلی جنس بیورو میں آفیسر ہے اور بھرتی کا اختیار اس کے پاس ہے میرا بیٹا بے روز گار تھا جس کے لیے میں نے اُس سے کہا کہ اپنے دوست کو بھی اچھی پوسٹ پر بھرتی کر ادو سعد اللہ نے کہا کہ تمام فائل تیار کرنی ہے۔ لیکن اس کام کے 25 لاکھ روپے لگے گیں ،ت ہم اُسے کبھی بذریعہ ایزی پیسہ اور کبھی بذریعہ اکاؤنٹ رقم بھیجتے رہے۔ تقریباً20 لاکھ روپے سعد اللہ وصول کر چکا تو میں نے اُسے کہا کہ بقایار قم تمہیں جو ائننگ لیٹر دینے پر دونگی اُسکے بعد سے سعد الل ٹال مٹول کر تا رہا۔
اسلام آباد سے مزید