• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ہائیکورٹ بار ؛ وکلاء کیلئے 5کروڑ روپے کافنڈ قائم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے وکلاء کی فلاع و بہبود کیلئے پانچ کروڑ روپے سے فنڈ قائم کردیا ہے۔صدر ہائی کورٹ بار احسن حمیدللہ کے مطابق تین کروڑ روپے پنجاب گورنمنٹ،ڈیڑھ کروڑ روپے وفاقی حکومت جبکہ پچاس لاکھ روپے بار نےاپنے پاس سے شامل کر کے ویلفیئر فنڈ قائم کیا ہے۔جس اب تک وکلاء کو علاج معالجے کیلئے تقریبا چالیس لاکھ روپے دئیے جاچکے ہیں۔چار وکلاء جو انتقال ہو چکے ہیں۔ ان کے لواحقین کو ایک سے پانچ لاکھ روپے کی مدد کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو ماہانہ بیس بیس ہزار روپے کے سکالرشپ دی جار ہی ہے۔
اسلام آباد سے مزید