• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیسٹ میچ،وی وی آئی پی پروٹوکول

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیسٹ میچ کے موقع پر بدھ کو بھی جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،اسلام آباد سے کرکٹ ٹیموں کی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم تک موومنٹ کے دوران وی وی آئی پی پروٹوکول ہو گا اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران تعینات ہوں گے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے۔ موومنٹ کے دوران مارگلہ روڈ سے کھنہ کی طرف سفر کرنے والے شہری فیصل ایونیو سے بلیو ایریا سے کلب روڈ، لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول کی طرف سفر کرنے کیلئے فیصل ایونیو سے ایف ٹین والا روڈ استعمال کریں۔
اسلام آباد سے مزید