• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے ساتھ معاہدے میں نرمی نہ کی جائے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاءعباس نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ معاہدے میں کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے،افغانستان کی جانب سے پاکستان میں مسلسل در اندازی کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، بھارت کے ساتھ ہونے والی حالیہ دوستی کے بعد افغانستان نے پاکستان کو آنکھیں دکھانے کی کوشش کی جسے ہماری افواج نے اپنی مہارت سے ناکام بنادیا، جس کے بعد افغان دہشت گرد کے سرپرست گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئے،موجودہ صورت حال میں کابل پاکستانی مفادات پر حملے کرنے والے عسکریت پسندوں کو کنٹرول کرے گا تو جنگ بندی بھی مؤثر رہے گی ،یہ بات خوش آئند ہے کہ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی طرف سے ہونے والا کوئی بھی حملہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید