کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پشاور میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 200گرام وزنی 300عدد ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں ۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔جناح ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے مسافر کے پیٹ سے0.542 کلو گرام وزنی ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔