پشاور(ایجنسیاں)خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملنے سے انکار کردیا۔شرکا کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے بھی نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے ملنے نہیں آیا اور ورکشاپ کے شرکا کو کھانا بھی پیکٹس کی شکل میں دیا گیا۔سینئر وزیربلوچستان عبدالرحمان کھیتران کا میڈیاسے گفتگو میں کہناتھاکہ نیشنل ورکشاپ کے شرکاءسے نہ ملنا پشتون، بلوچ اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔