کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے بیچ لگژری ہوٹل میں “بولتے حروف” اور “بنائی ویلفیئر ایسوسی ایشن” کے اشتراک سے “ایجوکیشن فار آل” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر “انکلوسِو بریل قاعدہ” کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جو نابینا اور کم بصارت رکھنے والے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ قاعدہ چھونے کے احساس کے ذریعے پڑھا جانے والا ایسا تحریری نظام ہے جو بچوں کو قرآنِ مجید اور بنیادی تعلیمی مواد سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔