• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویگو گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جیکسن پولیس نے ویگو گاڑی کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ڈاکوؤں کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر دیا،مقابلے کی زد میں آ کر شہری بھی زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق کیماڑی 15 نمبر کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے ایک ویگو گاڑی میں سوار 2 اشخاص کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ویگو ڈرائیور مسلم قادر بلوچ نامی شخص نے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو ٹکر مار کر گرا دیا۔ اسی دوران گشت پر مامور علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈکیت موقع پر ہلاک ہو گئے۔ہلاک ملزمان کی شناخت ارسلان عرف اچھو اور فیضان احمد عرف فیضی کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں مبشر نامی ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔
ملک بھر سے سے مزید