کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں مہنگائی کا نوٹس لے اور مہنگائی کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں ۔ملکی معاشی صورت حال میں ہونے والی بہتری کے اثرات عوام تک نہ پہنچنا تعجب انگیز ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ملک میں اس وقت ادویات،سبزی، ٹماٹر، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ملکی معاشی صورت حال میں ہونے والی بہتری کے اثرات عوام تک نہ پہنچنا تعجب انگیز ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں گراں فروشوں کے خلاف کسی قسم کا سخت اقدام کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔