• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان کی فری سکریننگ میں پمز پاکستان کا واحد ادارہ بن گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرطان سے ڈیڑھ لاکھ مائیں موت کا شکار ہوجاتی ہیں چھاتی کے سرطان کے علاج کےلئے مائیں بالکل ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں، بدھ کو پمز میں ’’بریسٹ کینسرویک‘‘کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ ماؤں کو بچا کر ڈیڑھ لاکھ خاندانوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ سرطان ایک ایسا مرض ہے جس کی بروقت تشخیص اور علاج سے مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے، خواتین چھاتی کے سرطان سینٹر میں آ کر مفت سکریننگ کرائیں، پمز میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص کےلئے فری سکریننگ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے، چھاتی کے سرطان کی فری سکریننگ میں پمز پاکستان کا واحد ادارہ بن گیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہیپاٹائٹس سی خاتمے کے پروگرام کے تحت مصر سے ادویات کے عطیے کی فراہمی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصر نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت مثالی کامیابی حاصل کی ، یہ کامیابی پوری دنیا کے لیے رول ماڈل ہے۔
اسلام آباد سے مزید