• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے طلباء کا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نجی سکول نواں کلی کوئٹہ کے طلباء نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا، جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور انہیں ایوان بالاء کے قانون سازی کے عمل اور کام کے طریقہ کار پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد نے گلی دستور کا بھی دورہ کیا۔بعد ازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا اور انہیں سینیٹ اجلاس کی کاروائی کے بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد سے مزید