• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوالمنڈی، شہری پرتشدد کی ویڈیو سامنے آنے پرملزموں کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گوالمنڈی میں شہری پرتشدد کی ویڈیو سامنے آنے پرملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ سٹی کے ڈی ایف سی عابد نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے بتایاکہ بذریعہ سورس ویڈیوموصول ہوئی جس کابغور جائزہ لیاگیا،اور علاقہ میں وقوعہ کی معلومات لی گئیں ،جوکہ ویڈیوسے معلوم ہواکہ واقعہ گوالمنڈی میں رونماہواہے جس میں ایک شخص جوکہ مسلح پسٹل ہے اپنے چھ سات ساتھیوں کے ہمراہ ایک شخص کوبرہنہ کرکے پلاسٹک کے پائپوں سے بری طرح تشدد کانشانہ بنارہے ہیں ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکےویڈیو میں نظر آنے والے مرکزی ملزم ملک جنید ظہیر کوگرفتار کرلیاگیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید