راولپنڈی ( نیو زرپورٹر) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میجر (ریٹائرڈ) امان اللہ خان قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں، مرحوم 1991-1992 میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر رہے ، مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 24 اکتوبر بروز جمعہ دن تین بجے ریس کورس قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ صدر چیمبر عثمان شوکت، گروپ لیڈر سہیل الطاف و دیگر عہدےداران نے مرحوم کی وفات کو چیمبر کے لیے ایک بڑا نقصان اور خلا قرار دیا ہے۔