• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل یونیورسٹی میں ڈگری مکمل کرنے والے غزہ کے فلسطینی سٹوڈنٹس کی گریجویشن تقریب

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور نجی میڈیکل یونیورسٹی کےاشتراک سےمیڈیکل کی ڈگری مکمل کرنےوالے غزہ کےفلسطینی سٹوڈنٹس کی گریجویشن تقریب گزشتہ روز ہوئی جس کے مہمانان خصوصی صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن، فلسطینی سفیرڈاکٹر زوہیر محمد، وائس چانسلر شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر تنویر خالدتھے ۔ سٹوڈنٹس سےعربی میں حلف لیا گیا، فلسطینی سٹوڈنٹس کے چہرے خوشی سے سرشار تھے ڈاکٹرحفیظ الرحمن نےاپنے خطاب میں کہا کہ صرف اس ایک یونیورسٹی سے 35 میڈیکل سٹوڈنٹس گریجویٹ ہوئے اس وقت 400 سےزائد غزہ سٹوڈنٹس کی پاکستان میزبانی کررہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید