• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت میں رئیل و تعمیراتی شعبے کا کردار اہمیت رکھتا ہے، صدر اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد( کامرس رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے سفر میں رئیل سٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ وہ شعبہ ہے جو نہ صرف روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کرتا ہے بلکہ سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور حکومتی محصولات میں بھی نمایاں اضافہ کرتا ہے۔ حکومت اگر اس شعبے کو مزید سہولیات اور پالیسی سپورٹ فراہم کرے تو یہ معیشت کے لیے ایک مضبوط انجن ثابت ہو سکتا ہے،ان خیالات کا اظہارتعمیراتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سردار طاہر محمود نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف کاروباری لحاظ سے اہم سنگِ میل ہے بلکہ گلیات جیسے خوبصورت علاقے میں ایک شاندار اضافہ بھی ہے،احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم اس پروجیکٹ کو دوسرے رہائشی منصوبوں سے مختلف بنا رہے ہیں۔،اجمل بلوچ نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف بزنس نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔ اس خوبصورت علاقے میں یہ ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ اختر عباسی نے اسلام اباد چیمبر آف کامرس سمیت تمام ٹریڈرز تنظیموں کے سربراہان کو اپنے مرکزی ہال میں تنظیمی اجلاس منعقد کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ کاروباری برادری کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید