راولپنڈی ( نیوز ر پورٹر )جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کی مجلس شوری کے اجلاس میں منظور کردہ ایک قرارداد میں موضع سہال چونترہ میں قبضہ مافیا کے غنڈوں کی فائرنگ سے سابق کونسلر کے بھائی کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی پر زور مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ایک عرصے سے سہال گاؤں کے زمینداروں کی زمینوں پر قبضہ مافیا طاقت کے زور پر قبضے کر رہا ہے۔ کئی دفعہ جھگڑے ہو چکے ہیں اور غنڈہ عناصر کی فائرنگ سے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔