کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے تحت یکم نومبر کو سرجانی ٹاؤن میں عوامی اجتماع کا انقاد کیا جائے گا، سنیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اور کہا کہ یہ اجتماع ایم کیو ایم کی عوامی تائید و قوت کا تاریخی مظاہرہ ہوگا اور یہ دن کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، نواب شاہ اور اندرون سندھ کے تمام شہری علاقوں میں حقوق کی جدوجہد کا سنگِ بنیاد ثابت ہوگا، انہوں نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر کے مخالفین کی کارکردگی کو بے نقاب کیا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ عوامی طاقت کے ذریعے اپنے مطالبات سینہ ٹھوک کر ہر ایک کے سامنے رکھے جائیں گے، اجتماع ان تمام سازشوں کا منہ توڑ جواب ہوگا جو ایم کیو ایم کو تقسیم یا کمزور کرنے کے درپے ہیں۔