کراچی( اسٹاف رپورٹر)ُپاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمافہیم الدین شیخ نے سیدنا قطب عالم شاہ بخاری کے عرس کے موقع پر مزار پر حاضری چادرپوشی وفاتحہ خوانی کے بعد زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت قطب عالم شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے محبت،خدمت خلق اور اتباع مصطفیﷺکا درس دیا اور ظلم وناانصافی کے خاتمے کیلئے کوشاں رہے، ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا میں امن قائم کیا جاسکتا ہے۔