کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہدائے میلاد مصطفیٰ ؐ عباس قادری کے عرس کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری، صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری، صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری، مظفر شاہ، علمائے کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات سمیت پاکستان سنی تحریک کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرکزی قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کے مشن کو جاری رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ، پاکستان سنی تحریک اپنے عظیم شہداء کے نظریات پر ثابت قدم ہے۔