• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ٹریفک حادثات اور ٹرین کی زد میں آکر خاتون اور معمر شخص سمیت 4 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر دو میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر 70 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا، سپرہائی وے سچل موڑ کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر 35 سالہ رافیہ زوجہ بارات حسین جاں بحق ہو گئی، بلدیہ لکی چڑہائی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ شعیب احمد جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں ایئر پورٹ وائرلیس گیٹ کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 23 عبدالوہاب ولد غلام صدیقی جاں بحق اور 25 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید