• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ملک کی لائف لائن، شہری بنیادی سہولتوں سے محروم، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے یوسی 6گلناب سوسائٹی میں ماڈل محلے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ملک کی لائف لائن ہے لیکن اہل کراچی بنیادی سہولتوں اور اپنے جائز و قانونی حق سے محروم ہیں، آدھے شہر کو پانی میسر نہیں،وفاقی وصوبائی حکومتوں کی نااہلی و کراچی کے مسائل سے عدم دلچسپی کے باعث 24سال ہوگئے کراچی کے لیے پانی کی ایک بوند کا اضافہ نہیں ہوا،انفرااسٹرکچر تباہ حال اور ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام موجود نہیں، ریڈ لائن منصوبہ عذاب بناہوا ہے، کراچی کے وسائل پر قبضہ کرنے والوں نے شہر کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ اہل کراچی کے حقوق دلوا کر رہیں گے اور اختیارات و وسائل کی کمی کے باوجود اپنے 9ٹاؤنز میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے،گلشن اقبال یوسی 6کے ماڈل محلے کی طرح دیگر ٹاؤنز میں بھی ماڈل محلے بنائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید